@dawnnewstv

DawnNews

Unknown

Instagram posts and videos uploaded by dawnnewstv

dawnnewstv

class="content__text" کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر جمعے کے روز ہونے والے حملے کا مقدمہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے خلاف درج کیے جانے کے باوجود پولیس اور دیگر خفیہ ایجنسیاں حملہ کرنے والے تینوں عسکریت پسندوں کے ماسٹر مائنڈ اور ان کے سہولت کاروں کے بارے میں کوئی ٹھوس اور مصدقہ معلومات تک رسائی میں ناکام دکھائی دیتی ہیں۔ واضح رہے کہ 17 فروری (جمعے) کے رزو تین دہشت گردوں نے شاہراہ فیصل پر قائم کراچی پولیس آفس پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں سمیت 5 جاں بحق ہوئے جبکہ 18 زخمی ہوگئے تھے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی ادارے کے ارکان میں سے ایک ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان علی بلوچ نے ڈان کو بتایا کہ تفتیش کار اس پہلو پر غور کر رہے ہیں کہ عسکریت پسندوں یا ان کے سہولت کاروں کو اندر سے مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے کو مختلف زاویوں سے دیکھ رہے ہیں، وتحقیق کا خاص پہلو یہ نکتہ ہےکہ وہ مقام جہاں سے عسکریت پسندو خاردار تاریں کاٹ کر عمارت کے اندر داخل ہوئے، وہ سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی میں نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ ہیلمٹ پہنے 2 نامعلوم افراد نے تینوں عسکریت پسندوں کو کے پی او کے باہر الوداع کیا اور حملہ شروع ہونے سے قبل ہی موٹر سائیکل پر وہاں سے چلے گئے۔ ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے کہا کہ حملے کے دوران مارے جانے والے تیسرے عسکریت پسند کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

February 20, 2023

dawnnewstv

class="content__text" ادکارہ نے کہا کہ انڈسٹری میں انہیں 12 سال ہوگئے ہیں لیکن ان کی اس سوچ اور رویے میں کبھی تبدیلی نہیں آئی۔ جمائما خان کی فلم و’اٹس لو ٹو ڈو ویتھ اِٹ’ What’s Love Got to Do with It کا برطانیہ میں پریمیئر ہوا، جس میں فلم کی کاسٹ سمیت پوری ٹیم نے شرکت کی۔ انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال پوچھا کہ فلم کا ایک ڈائیلاگ ’میرے ساتھ کوئی مرد نہیں اس لیے میں ادھوری ہوں‘ تھا، اس پر آپ کی کیا رائے ہے ۔ جس پر اداکارہ سجل علی نے جواب دیا کہ خواتین پہلے ہی جانتی ہیں کہ وہ مردوں کے بغیر بھی مکمل ہیں، محبت ہونا ایک خوبصورت چیز ہے لیکن یہ واحد مقصد نہیں ہونا چاہیے، میں اپنی زندگی کو بھرپور طریقے سے جیتی ہوں، مجھے کسی آدمی کی اشد ضرورت نہیں ہے لیکن اگر میں کسی کا ہاتھ تھامنا چاہوں تو اس میں بھی کوئی بُرائی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ گریجویشن اور ماسٹرز کے بعد شادی ہی مقصد نہیں ہونا چاہیے، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کسی کو پی ایچ ڈی کرنے کا ارادہ ہو یا وہ آگے بڑھنا چاہتا ہو۔ انہوں نے بتایا کہ شادی ایک ڈبے کی مانند نہیں کہ اس میں بند ہوکر پابندیاں عائد کر دی جائیں اورانسان ایک ہی ڈبے میں قید ہو کر رہ جائے ۔

February 20, 2023

dawnnewstv

class="content__text" ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’اردو فلکس‘ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں شعیب اختر نے سوال پوچھا کہ آپ نے شعیب ملک کے ساتھ فوٹو شوٹ بہت بولڈ کروالیا جس پر عائشہ عمر نے جواباً سوال کیا کون کہہ رہا ہے ؟ شعیب اختر نے کہا کہ مجھے دبئی میں ایک خاتون نے بتایا۔ جس پر اداکارہ عائشہ عمر نے جواب دیا کہ میں کبھی کسی شادی شدہ مرد سے متاثر نہیں ہوتی، نہ ایسے مرد کی زندگی کا حصہ بنتی ہوں جو پہلے سے کسی خاتون کے ساتھ کمٹمنٹ کیے ہوئے ہو، عائشہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اس انڈسٹری میں سب جانتے ہیں کہ میں ایسی بالکل نہیں ہوں۔ اس بات پر شعیب اختر نے کہا کہ مگر یہ کنٹرورسی (تنازع) بہت بڑا ہوگیا تھا، جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ یہ کنٹرورسی یہاں نہیں تھی بلکہ سرحد پار تھی۔ یاد رہے کہ شعیب ملک نے عائشہ عمر کے ساتھ پاکستانی جریدے کے لئے بولڈ فوٹو شوٹ کروایا تھا، جو اُس وقت سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا۔ تاہم حال ہی میں بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی ہوگئی ہے جس کی وجہ عائشہ عمر اور شعیب ملک کا یہی فوٹو شوٹ ہے۔ سال 2021 میں بھی عائشہ عمر نے اسی بولڈ فوٹو شوٹ کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں جس پر ایک صارف کی تنقید پر اداکارہ نے شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ وہ دونوں کی بہت عزت کرتی ہیں اور یہ کہ شعیب ملک ان کے بہترین دوست ہیں۔ اداکارہ نے سوال پوچھنے والے کو بتایا کہ وہ اور شعیب ملک ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے ہیں، ان کی آپس میں اچھی دوستی ہے اور یہ کہ دنیا میں ایسے رشتے بھی ہوتے ہیں۔

February 20, 2023

dawnnewstv

class="content__text" پانی کی قلت پاکستان کا اگلا بڑا چیلنج

February 20, 2023

dawnnewstv

class="content__text" سکندر رضا اور ڈیوڈ ویزے نے ٹیم کی سنچری مکمل کرائی لیکن 106 کے مجموعے پر ویزے بھی ٹیم کو بیچ منجدھار میں چھوڑ کر چلتے بنے۔ اس کے بعد کراچی کنگز کو قلندرز کی بساط لپیٹنے میں زیادہ دیر نہ لگی اور پوری ٹیم صرف 118 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ مہمان ٹیم کے ٹیل اینڈرز کراچی کنگز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قلندرز کی آخری چاروں وکٹیں 118 کے مجموعے پر گریں۔ کراچی کنگز نے 67 رنز کی بڑی فتح حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر کے دو قیمتی پوائنٹس بھی اپنے نام کر لیے میزبان ٹیم کی جانب سے عاکف جاوید چار وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ عامر یامین اور بین کٹنگ نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں۔ عماد وسیم کو جارحانہ بیٹنگ کے ساتھ ساتھ نپی تلی باؤلنگ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

February 19, 2023

dawnnewstv

class="content__text"

February 19, 2023

dawnnewstv

class="content__text" 'فیض کے چیلے چانٹے جو فیض کے جانے کے بعد بھی آج اس کا کام کر رہے ہیں، تاریخ میں ان ججز کا نام ایسے آئے گا جیسے بابا زحمت کا آتا ہے' ان کا کہنا تھا کہ ملک کا یہ حال آئی ایم ایف کی وجہ سے نہیں ہوا بلکہ یہ اس خاتون خانہ کی وجہ سے ہوا ہے جو اصل میں ’خاتون کھانا‘ تھی، کہتے ہیں وہ گھریلو خاتون ہے، معصوم خاتون ہے، بڑی گھریلو خاتون ہے جو ایک ایک فائل پر دستخط کے عوض پانچ، پانچ قیراط کی ہیرے کی انگوٹھی مانگ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور میں سب چیزیں سستی تھیں اور غریب پیٹ بھر کر سوتا تھا، جب سے عمران خان آیا ہے اس ملک سے مہنگائی جانے کا نام نہیں لے رہی، ان شااللہ مہنگائی اور عمران خان کو ایک ساتھ اٹھا کر باہر پھینکیں گے۔ انہوں نے سوال کیا کہ قانون کے آہنی ہاتھ جو نواز شریف کے لیے فولاد کے ہوا کرتے تھے، وہ عمران خان کے لیے موم کے ہاتھ کیوں بن گئے، عدالت نے کہا کہ چھ بجے عمران حاضر ہو تو اس نے کہا کہ میں نہیں آسکتا، انہوں نے کہا سات بجے حاضر ہو اس نے کہا میں نہیں آسکتا، انہوں نے کہا کہ آٹھ بجے حاضر ہو تو اس نے کہا کہ میں نہیں آ سکتا، انہوں نے کہا اچھا نہیں آسکتے تو بعد میں پیش ہو جانا، کیا یہ سہولت کاری نواز شریف کو حاصل تھی؟، سہولت کاری تمہاری ہو رہی ہے اور مہم مسلم لیگ (ن) چلا رہی ہے، تم شرم کرو۔

February 19, 2023

dawnnewstv

class="content__text" عماد وسیم نے محمد عامر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ بولر کا ایگریشن ہوتا ہے، اگر غلط کیا ہوتا تو ریفری عامر پر جرمانہ کرتے، عامر کے ساتھ کوئی فاسٹ بولر ایسا نہیں جو وکٹ لے کر دے، پلیئرز کو مضبوط ارادوں کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک میچ آفیشلز کو عامر پر کوئی اعتراض نہیں ہے، مجھے بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ میچ کے بعد کی پریس کانفرنس میں عماد سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی ٹیم زلمی کے خلاف بہت زیادہ ہنگامہ خیز مقابلے سے پریشان ہوگئی؟ تاہم کراچی کنگز کے کپتان نے زلمی کے کپتان بابر اعظم کے بارے میں بات کرنے سے انکار کردیا۔ عماد وسیم نے کہا کہ میڈیا پر جو کچھ بھی آتا ہے وہ مکمل سچ نہیں ہوتا، میں بابر کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا، کیونکہ ہماری ٹیم جس طرح سے کھیل رہی ہے، ہمیں نتائج پر توجہ دینے کی ضرورت ہے’۔ واضح رہے کہ پشاور زلمی کے محمد حارث اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن نواز جیسے نوجوانوں کے خلاف جارحانہ رویہ دکھانے پر محمد عامر کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک ٹی وی شو میں سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بھی محمد عامر کے رویے پر اظہار خیال کیا، شاہد آفریدی نے کہا کہ انہوں نے عامر سے بات کی کہ وہ اپنے جارحانہ رویے پر نظرثانی کریں اور کھیل پر توجہ دیں۔ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی تھی، کراچی کنگز کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے تسلیم کیا کہ ’ہم نے غلطیاں کیں جس کی وجہ سے ہمیں مسلسل تین میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا‘۔ انہوں نے کہا کہ ’بطور کپتان مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے، چاہے ہم ہاریں یا جیتیں میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ جب تک ہم ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہو جاتے ہم ہار نہیں مانیں گے۔

February 19, 2023

dawnnewstv

class="content__text" ق بلغاریہ میں لوگوں کی اسمگلنگ کے دوران یہ مہلک ترین واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب کہ ملک غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے مسئلے میں اضافے سے نمٹنے کی جدوجہد کر رہا ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ ٹرک لکڑی کے تختوں کے نیچے چھپے 52 افراد کو لے جا رہا تھا جن میں سے 18 افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔ یہ ٹرک دارالحکومت صوفیہ سے 20 کلومیٹر شمال مشرق میں لوکورسکو گاؤں کے قریب مقامی لوگوں نے کھڑا دیکھا اور پولیس کو مطلع کیا۔ تفتیش کاروں نے یہ خوفناک منظر دیکھا کہ گاڑی کے ارد گرد گھاس پر لاشیں بکھری پڑی تھیں۔ ہلاک ہونے والے افغان شہریوں کا یہ گروپ ترکیہ سے مغربی یورپ کی جانب جا رہا تھا۔ ایک اور سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں کارروائی میں ملوث گروہ کا مشتبہ سرغنہ بھی شامل ہے۔ مشتبہ سرغنہ کو اس سے قبل انسانی اسمگلنگ کے جرم میں 5 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ حکومت نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث مجرموں کے لیے سخت قوانین کی تجویز پیش کی ہے جب کہ ملک میں اسمگلروں کی اکثریت کو صرف جرمانہ یا قید کی سزائیں دی جاتی ہیں۔ جمعہ کے روز بچنے والے 34 افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

February 19, 2023

dawnnewstv

class="content__text" اب تو جنرل (ر) باجوہ نے بھی کہہ دیا ہے کہ میرے پاس ٹیپس ہیں، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان #DawnNews #yasminrashid #audioleaks #imrankhan #pti #Pakistan

February 19, 2023

dawnnewstv

class="content__text" اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) تھانہ کیمپس داؤد خان نے کہا کہ واقعہ کمپس میں پیش آیا جہاں اسلامیہ کالیج میں سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے شعبہ انگریزی کے لیکچرار کو قتل کر دیا۔ پولیس نے گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعے کے بعد چھٹی کے دن اچانک موسم بہار کی چھٹیوں کے نام پر یونیورسٹی کو پانچ روز کے لیے بند کردیا ہے۔ ایس ایچ او نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مقتول لیکچرار بشیر محمد اور چوکیدار شیر محمد کے مابین کچھ عرصہ قبل تکرار ہوئی تھی ، آج پھر تکرار کے بعد دونوں طیش میں آگئے ، چوکیدار نے کلاشنکوف سے جبکہ مبینہ طور پر پروفیسر نے پستول سے ایک دوسرے پر فائرنگ کی ہے جس کے دوران پروفیسر گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ کے بعد چوکیدار کلاشنکوف سمیت موقع سے فرار ہوگیا ہے جس کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپہ مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ٹیم نے جائے وقوعہ سے کلاشنکوف کے متعدد خالی خولز اور 30 بور پستول کے 4 عدد خالی خولز جبکہ مقتول پروفیسر سے 30 بور پستول بمعہ دو عدد کارتوس بھی قبضے میں لیے۔ پولیس نے مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں چوکیدار شیر محمد کے خلاف یونیورسٹی کیمپس میں درج کرلیا۔ مقتول لیکچرار کے بھائی نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا کہ اسلامیہ کالج کے چوکیدار نے چند روز قبل زبانی تکرار پر آج میرے بھائی کو قتل کیا۔ ادھر اسلامیہ کالج پشاور نے پانچ روز کے لیے موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ ٹیچنگ اسٹاف ایسوسی ایشن اسلامیہ کالج نے کہا ہے کہ یونیورسٹی بند کرنا مسئلہ کا حل نہیں معاملے کی تحقیقات کریں،اس صورتحال میں یونیورسٹی بند کرنے کا جواز نہیں، یہ یونیورسٹی کی نا اہلی ہے،انتظامیہ نے احتجاج سے بچنے کے لیے یونیورسٹی کو ایک ہفتے کے لیے بند کیا ہے۔

February 19, 2023

dawnnewstv

class="content__text" یاسمین راشد کا آڈیو لیکس کےخلاف عدالت جانے کا اعلان #DawnNews #yasminrashid #audioleaks #imrankhan #pti #Paistan

February 19, 2023

Similar accounts

natgeo

284.3m followers

@natgeo
iamcardib

169.3m followers

@iamcardib
ddlovato

157.4m followers

@ddlovato
realmadrid

152.8m followers

@realmadrid
chrisbrownofficial

145.3m followers

@chrisbrownofficial
fcbarcelona

125.6m followers

@fcbarcelona
championsleague

113.4m followers

@championsleague
gal_gadot

109.3m followers

@gal_gadot
sooyaaa__

77.4m followers

@sooyaaa__
premierleague

72.7m followers

@premierleague
theweeknd

71.7m followers

@theweeknd
urvashirautela

70.3m followers

@urvashirautela

Disclaimer

The data provides is not authorized by TikTok. We are not an official partner of TikTok.

Use of materials from the resource is permitted only with a link to our resource.

Copyright © 2024 insiflow.com