@dawnnewstv

DawnNews

Unknown
class="content__text"
 عماد وسیم نے محمد عامر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ بولر کا ایگریشن ہوتا ہے، اگر غلط کیا ہوتا تو ریفری عامر پر جرمانہ کرتے، عامر کے ساتھ کوئی فاسٹ بولر ایسا نہیں جو وکٹ لے کر دے، پلیئرز کو مضبوط ارادوں کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک میچ آفیشلز کو عامر پر کوئی اعتراض نہیں ہے، مجھے بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

میچ کے بعد کی پریس کانفرنس میں عماد سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی ٹیم زلمی کے خلاف بہت زیادہ ہنگامہ خیز مقابلے سے پریشان ہوگئی؟ تاہم کراچی کنگز کے کپتان نے زلمی کے کپتان بابر اعظم کے بارے میں بات کرنے سے انکار کردیا۔

عماد وسیم نے کہا کہ میڈیا پر جو کچھ بھی آتا ہے وہ مکمل سچ نہیں ہوتا، میں بابر کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا، کیونکہ ہماری ٹیم جس طرح سے کھیل رہی ہے، ہمیں نتائج پر توجہ دینے کی ضرورت ہے’۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی کے محمد حارث اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن نواز جیسے نوجوانوں کے خلاف جارحانہ رویہ دکھانے پر محمد عامر کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک ٹی وی شو میں سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بھی محمد عامر کے رویے پر اظہار خیال کیا، شاہد آفریدی نے کہا کہ انہوں نے عامر سے بات کی کہ وہ اپنے جارحانہ رویے پر نظرثانی کریں اور کھیل پر توجہ دیں۔

گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی تھی، کراچی کنگز کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے تسلیم کیا کہ ’ہم نے غلطیاں کیں جس کی وجہ سے ہمیں مسلسل تین میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’بطور کپتان مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے، چاہے ہم ہاریں یا جیتیں میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ جب تک ہم ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہو جاتے ہم ہار نہیں مانیں گے۔

class="content__text" عماد وسیم نے محمد عامر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ بولر کا ایگریشن ہوتا ہے، اگر غلط کیا ہوتا تو ریفری عامر پر جرمانہ کرتے، عامر کے ساتھ کوئی فاسٹ بولر ایسا نہیں جو وکٹ لے کر دے، پلیئرز کو مضبوط ارادوں کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک میچ آفیشلز کو عامر پر کوئی اعتراض نہیں ہے، مجھے بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ میچ کے بعد کی پریس کانفرنس میں عماد سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی ٹیم زلمی کے خلاف بہت زیادہ ہنگامہ خیز مقابلے سے پریشان ہوگئی؟ تاہم کراچی کنگز کے کپتان نے زلمی کے کپتان بابر اعظم کے بارے میں بات کرنے سے انکار کردیا۔ عماد وسیم نے کہا کہ میڈیا پر جو کچھ بھی آتا ہے وہ مکمل سچ نہیں ہوتا، میں بابر کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا، کیونکہ ہماری ٹیم جس طرح سے کھیل رہی ہے، ہمیں نتائج پر توجہ دینے کی ضرورت ہے’۔ واضح رہے کہ پشاور زلمی کے محمد حارث اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن نواز جیسے نوجوانوں کے خلاف جارحانہ رویہ دکھانے پر محمد عامر کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک ٹی وی شو میں سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بھی محمد عامر کے رویے پر اظہار خیال کیا، شاہد آفریدی نے کہا کہ انہوں نے عامر سے بات کی کہ وہ اپنے جارحانہ رویے پر نظرثانی کریں اور کھیل پر توجہ دیں۔ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی تھی، کراچی کنگز کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے تسلیم کیا کہ ’ہم نے غلطیاں کیں جس کی وجہ سے ہمیں مسلسل تین میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا‘۔ انہوں نے کہا کہ ’بطور کپتان مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے، چاہے ہم ہاریں یا جیتیں میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ جب تک ہم ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہو جاتے ہم ہار نہیں مانیں گے۔

February 19, 2023

Disclaimer

The data provides is not authorized by TikTok. We are not an official partner of TikTok.

Use of materials from the resource is permitted only with a link to our resource.

Copyright © 2024 insiflow.com