@dawnnewstv

DawnNews

Unknown
class="content__text"
 ادکارہ نے کہا کہ انڈسٹری میں انہیں 12 سال ہوگئے ہیں لیکن ان کی اس سوچ اور رویے میں کبھی تبدیلی نہیں آئی۔

جمائما خان کی فلم و’اٹس لو ٹو ڈو ویتھ اِٹ’ What’s Love Got to Do with It کا برطانیہ میں پریمیئر ہوا، جس میں فلم کی کاسٹ سمیت پوری ٹیم نے شرکت کی۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال پوچھا کہ فلم کا ایک ڈائیلاگ ’میرے ساتھ کوئی مرد نہیں اس لیے میں ادھوری ہوں‘ تھا، اس پر آپ کی کیا رائے ہے ۔

جس پر اداکارہ سجل علی نے جواب دیا کہ خواتین پہلے ہی جانتی ہیں کہ وہ مردوں کے بغیر بھی مکمل ہیں، محبت ہونا ایک خوبصورت چیز ہے لیکن یہ واحد مقصد نہیں ہونا چاہیے، میں اپنی زندگی کو بھرپور طریقے سے جیتی ہوں، مجھے کسی آدمی کی اشد ضرورت نہیں ہے لیکن اگر میں کسی کا ہاتھ تھامنا چاہوں تو اس میں بھی کوئی بُرائی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ گریجویشن اور ماسٹرز کے بعد شادی ہی مقصد نہیں ہونا چاہیے، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کسی کو پی ایچ ڈی کرنے کا ارادہ ہو یا وہ آگے بڑھنا چاہتا ہو۔

انہوں نے بتایا کہ شادی ایک ڈبے کی مانند نہیں کہ اس میں بند ہوکر پابندیاں عائد کر دی جائیں اورانسان ایک ہی ڈبے میں قید ہو کر رہ جائے ۔

class="content__text" ادکارہ نے کہا کہ انڈسٹری میں انہیں 12 سال ہوگئے ہیں لیکن ان کی اس سوچ اور رویے میں کبھی تبدیلی نہیں آئی۔ جمائما خان کی فلم و’اٹس لو ٹو ڈو ویتھ اِٹ’ What’s Love Got to Do with It کا برطانیہ میں پریمیئر ہوا، جس میں فلم کی کاسٹ سمیت پوری ٹیم نے شرکت کی۔ انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال پوچھا کہ فلم کا ایک ڈائیلاگ ’میرے ساتھ کوئی مرد نہیں اس لیے میں ادھوری ہوں‘ تھا، اس پر آپ کی کیا رائے ہے ۔ جس پر اداکارہ سجل علی نے جواب دیا کہ خواتین پہلے ہی جانتی ہیں کہ وہ مردوں کے بغیر بھی مکمل ہیں، محبت ہونا ایک خوبصورت چیز ہے لیکن یہ واحد مقصد نہیں ہونا چاہیے، میں اپنی زندگی کو بھرپور طریقے سے جیتی ہوں، مجھے کسی آدمی کی اشد ضرورت نہیں ہے لیکن اگر میں کسی کا ہاتھ تھامنا چاہوں تو اس میں بھی کوئی بُرائی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ گریجویشن اور ماسٹرز کے بعد شادی ہی مقصد نہیں ہونا چاہیے، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کسی کو پی ایچ ڈی کرنے کا ارادہ ہو یا وہ آگے بڑھنا چاہتا ہو۔ انہوں نے بتایا کہ شادی ایک ڈبے کی مانند نہیں کہ اس میں بند ہوکر پابندیاں عائد کر دی جائیں اورانسان ایک ہی ڈبے میں قید ہو کر رہ جائے ۔

February 20, 2023

Disclaimer

The data provides is not authorized by TikTok. We are not an official partner of TikTok.

Use of materials from the resource is permitted only with a link to our resource.

Copyright © 2024 insiflow.com